عامر خان کی تیسری محبت کون ہیں۔۔ 60 ویں سالگرہ پر تیسری شادی کے بارے میں کیا کہا؟

image

"گوری اور میری ملاقات پچیس سال پہلے ہوئی تھی، اب ہم پارٹنر ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے سنجیدہ ہیں اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے ساتھ ہیں۔"

عامر خان، جو اپنی زندگی اور تعلقات کے حوالے سے ہمیشہ محتاط رہے، بالآخر اپنی نئی محبت کا اعتراف کر بیٹھے۔ 60 ویں سالگرہ کے موقع پر، جب میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سوال ہوا، تو انہوں نے نہ صرف اس تعلق کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی بتایا کہ ان کی نئی ساتھی گوری اسپریٹ ان کے پروڈکشن ہاؤس کا حصہ ہیں۔

عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ روزانہ ان کے لیے گنگناتے ہیں، اور دوران گفتگو بھی انہوں نے محبت بھری دھنیں چھیڑیں۔ خوشگوار موڈ میں انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "دیکھو، تم لوگوں کو پتا ہی نہیں چلنے دیا نا میں نے؟" ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے اپنے ممبئی والے گھر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے گوری کی ملاقات کروائی تھی۔

اپنی مشہور فلم "لگان" کا حوالہ دیتے ہوئے عامر خان نے ہنستے ہوئے کہا، "بھون کو اس کی گوری مل ہی گئی!" ان کے چہرے پر خوشی نمایاں تھی، جیسے کہ وہ اپنی محبت کا اعتراف کرنے کے بعد بے حد مطمئن ہوں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کے مطابق، گوری نے ان کی زیادہ تر فلمیں نہیں دیکھی تھیں، خاص طور پر "لگان" اور "دنگل" جیسی کامیاب فلمیں بھی ان کی نظر سے نہیں گزریں۔ لیکن اب وہ بالی وڈ فلموں میں دلچسپی لینے لگی ہیں۔

عامر خان نے شادی کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا، "ساٹھ سال کی عمر میں نہیں جانتا کہ شادی کرنی چاہیے یا نہیں، لیکن میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میری سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے تعلقات اچھے ہیں۔"

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گوری اسپریٹ بنگلورو میں رہتی ہیں اور ایک چھ سالہ بیٹے کی ماں ہیں۔ ان کے والد آئرش جبکہ والدہ تمل ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ عامر خان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے، جنید اور ایرا خان ہیں۔ بعد ازاں، 2005 میں انہوں نے ہدایت کار کرن راؤ سے شادی کی، تاہم 2021 میں دونوں کے راستے الگ ہوگئے۔ کرن راؤ سے ان کے بیٹے آزاد کا تعلق ہے، اور عامر نے اس موقع پر اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنی سابقہ بیویوں اور بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار تعلق رکھتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.