شنگھائی میں جاری روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کی نمائش کی گئی جو گھر کے کام کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔
چین میں انسان نما روبوٹ کی صلاحیتیں دیکھ کر سب حیران رہ گئے، روبوٹک ایکسپو میں ایسے انسان نما روبوٹ کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا جو کپڑے استری کرتا ہے، چولہا صاف کرنا جانتا ہے، سجاوٹ کرتا ہے اور انسانوں کی طرح سینڈوچ بھی بنا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے انسان نما روبوٹس سے لوگوں کی زندگی آسان ہوسکتی ہے، چین کی صنعت اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے ایک عہدیدار وانگ ہونگ نے کہا "روبوٹ انڈسٹری چین کے لیے ایک باہمی اختراعی نظام کی تعمیر کے لیے تیز رفتار اقدامات کیے جائیں گے تاکہ اس پر جلد مزید تحقیات کی جائے۔
خیال رہے کہ چین کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس انڈسٹری نے رواں سال کے آغاز میں اس وقت عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی جب ایک چینی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ کا نیا اور جدید ورژن جاری کرکے عالمی مارکیٹوں میں اپنا لوہا منوایا تھا۔
اس کے بعد چین نے حال ہی میں ایسا اے آئی ماڈل روبوٹ تیار کر لیا ہے جس کو کسی ہدایت کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکے گا۔