بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں افراد بجلی سے محروم

image

کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے ایک بار پھر لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیونا کا نیشنل الیکٹریکل گرڈ بند ہوگیا جس کی وجہ سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیا۔

حکام کے مطابق کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت مغربی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

اسی حوالے سے کیوبا کے وزیر اعظم کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، متبادل ذرائع سےترجیحی سیکٹرز اور اسپتالوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

کیوبا کا پاور سسٹم کیوں ناکام ہو رہا ہے؟

کیوبا کا الیکٹریکل گرڈ اور تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس پرانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.