چینی کی تھوک قیمت میں 10 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی

image

پنجاب میں چینی کی تھوک قیمت 10 روپے فی کلو تک کم ہو گئی ہے۔

اس کمی کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 163 روپے سے کم ہو کر 153 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن پنجاب کے صدرعارف گجرکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے نوٹس لینے کے بعد چینی کی تھوک قیمت میں کمی آئی ہے۔

مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، ادارہ شماریات

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں چینی کی قیمت 165 روپے سے نیچے آنے میں کچھ دن لگیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ملی بھگت سے چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

عارف گجر نے کہا کہ ایکسپورٹ کرنے کی غلط اجازت چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ بنی، انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.