گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، ’صلح کے بعد قانونی کارروائی نہیں چاہتی‘

image
پنجابی کی معروف گلوکارہ نصیبو لال کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد گلوکارہ نے مقدمہ درج کرا دیا تھا۔ تاہم بعد میں دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہو گئی۔

اس واقعے کا مقدمہ سنیچر کو لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں درج کیا گیا تھا۔

نصیبو لال نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ وہ جمعے کی شام اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی تھیں کہ اس دوران ان کے شوہر نے آتے ہی گالی گلوچ شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق نصیبو لال نے بتایا کہ ’میرے خاوند نوید حسین نے اینٹ اٹھا کر میرے چہرے پر ماری جس سے میرے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی۔‘

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ’خاوند اکثر میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتا رہتا ہے۔‘

اس کے بعد سنیچر ہی کو نصیبو لال نے پولیس کو بیان حلقی جمع کرایا کہ ’گھریلو ناچاقی کے باعث جھگڑا ہوا، صلح ہونے پر قانونی کارروائی نہیں چاہتی۔‘

نصیبو لال پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیں اور وہ اردو زبان میں بھی گلوکاری کرتی ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.