روبوٹ ریسنگ کا عالمی مقابلہ کب ہوگا؟

image

چینی سائنسدانوں نے ’تیانگ گانگ‘ نامی ایک جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو انسانوں کی طرح دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس روبوٹ کے مزید تجربات جاری ہیں، اور اسے جلد ہی ایک عالمی ریسنگ مقابلے میں پیش کیا جائے گا۔

چین میں روبوٹکس انڈسٹری میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے، اور اس میدان میں بڑی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ روبوٹس مختلف شعبوں میں استعمال ہو رہے ہیں، اور تیانگ گانگ الٹرا اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 13 اپریل کو بیجنگ میں ایک خصوصی ریسنگ مقابلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں روبوٹس اور انسان الگ الگ ٹریکس پر دوڑیں گے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کی روبوٹ بنانے والی کمپنیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اور اب تک 23 کمپنیوں نے اپنے روبوٹس کو رجسٹر کروا لیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.