جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا ٹیم سے منسوب کیا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کو ہماری سوشل میڈیا آفیشل ٹیم کے بچوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے ہمارے بچے اٹھائے گئے ہیں یہ قابل مذمت ہے۔ آج آپ نوجوانوں کے ساتھ ضد لگا کر بیٹھ گئے ہیں کہ وہ آپ کو مان لیں۔ لیکن نوجوانوں کو اپنے حقوق کا معلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچایا یہ وہی نوجوان تھے۔ آپ نے قانون و آئین کا تماشا بنایا ہوا ہے۔ جو آپ کے ایجنڈے پر نہیں چلتا آپ اس کو انتشاری اور ہندوستان کے ساتھ نہیں ملا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنیکی درخواست منظور ، لارجر بینچ بنانے کی ہدایت

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ جو بچے اغوا ہوئے ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ پاکستانی بچے ہیں اور ملک کا مستقبل ہیں۔ آپ اپنے اور قوم کے لیے مسائل پیدا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ قوم جب اکٹھے ہو کر اداروں کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے۔ تو دشمن کے خلاف زیادہ اعتماد سے لڑا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت جعلی ہے اور یہ ملک کسی کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قوم کے بچوں کے ساتھ مت لڑیں بلکہ اپنے کردار سے ثابت کریں کہ آپ قوم کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں۔ قوم اکٹھی ہو گی تو مسائل کا حل نکلے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ کل کے بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹویٹ کرنے پر اٹھا رہے ہیں۔ اور اغوا ہونے والے 5 بچوں میں ہمارے سوشل میڈای ونگ کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.