خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

image

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔

پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں ملوث تھے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.