وزارت داخلہ نے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردیدکردی

image

افغان وزارت داخلہ نے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی ہےکہ وہ حقائق کو پیش کریں اور افواہوں اور پروپیگنڈےکو پھیلانے سےگریز کریں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ سراج الدین حقانی نے افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو استعفیٰ بھجوادیا ہے جو انہوں نے منظور بھی کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طالبان قیادت کے اندرونی اختلافات اور وزارت کی ذمہ داریوں سے طویل غیرحاضری ان کے استعفے کی وجہ بنی۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کی مرکزی قیادت کے درمیان خواتین کے حقوق کے معاملے پر بھی اختلافات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.