نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے آلٹو گاڑی کے موٹرویز پر داخلہ بند کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کسی مستند یا سرکاری ذرائع سے جاری نہیں کی گئی،اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
حکومت سندھ کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں،واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ موٹر ویز پر آلٹو گاڑی کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
یہ افواہ ایک حالیہ المناک حادثے کے بعد زور پکڑ گئی تھی جس میں ایک آلٹو کو ایک 12 پہیوں والے ٹرک نے کچل دیا تھا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تھا۔