سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم

image

سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی کام میں رشوت طلب کرنے پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پراپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

گاڑیوں کی خریداری،فروری میں بینکوں کی جانب سے قرض فراہمی بڑھ گئی

5ماہ میں 7633 نئے مقدمات کا اندراج ہوا،11ہزار779 مقدمات نمٹائے گئے،نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔

جومقدمات سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں،انہیں جلد میرٹ پر نمٹایا جائے گا،مقدمہ مقرر کرنے یا عدالت سے متعلقہ کسی کام پر رشوت طلب کرنے پر اطلاع کریں۔اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.