امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ ٹروتھ سوشل میں ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس فون کال کو ’بہت اچھا‘ قرار دیا ہے۔
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹروتھ سوشل میں ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس فون کال کو ’بہت اچھی‘ گفتگو قرار دیا۔
- روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر لیا ہے۔ روس نے یوکرین کے 175 جنگی قیدی رہا کر دیے ہیں۔
- پاکستان اور افغانستان کی طورخم سرحد 25 روز بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔
- غزہ کی پٹی میں بدھ کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے پھر سے حملے کیے جن میں میڈیارپورٹس کے مطابق کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے۔
- ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رات گئے پی ٹی آئی کے 75 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر رہا کر دیا گیا۔
ٹرمپ اور زیلنسکی کا ٹیلیفونک رابطہ، ہم بالکل درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں: امریکی صدر