امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے بات چیت کے ایک دن بعد یوکرینی ہم منصب زیلنسکی کے ساتھ ایک گھنٹہ طویل فون کال کو ’بہت اچھا` قرار دیا ہے۔
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ٹروتھ سوشل میں ایک پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس فون کال کو ’بہت اچھی‘ گفتگو قرار دیا۔
- کینیڈین حکام نے تصدیق کی ہے کہ چین نے اس کے چار شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات میں سزاِئے موت دے دی ہے۔
- اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں اپنی زمینی کارروائیوں میں توسیع کر دی ہے۔
- روس اور یوکرین نے جنگی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کر لیا ہے۔ روس نے یوکرین کے 175 جنگی قیدی رہا کر دیے ہیں۔
- پاکستان اور افغانستان کی طورخم سرحد 25 روز بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بڑی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی۔
ٹرمپ اور زیلنسکی کی فون کال: یوکرین کے جوہری پاور پلانٹ روسی حملوں سے محفوظ بنانے کے لیے امریکہ کو دینے کی تجویز