بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت اِن متعدد لوگوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جو سریاب روڈ پر دھرنا دے رہے تھے۔ اس بارے میں کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت 17 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان میں موجود سات خواتین کو ہدہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔
- کوئٹہ میں سنیچر کو ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- کوئٹہ کے کمشنر کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو ’سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت‘ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
- بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
- یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
بلوچ یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کی گرفتاری، بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال