ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے اہم حریف اکرام امام اوغلو کو باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم امام اوغلو ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان کی گرفتار ی کے باعث ایک دہائی بعد ترکی میں سب سے بڑے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔
- بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
- بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار مزدور ہلاک ہوگئے ہیں۔
- کوئٹہ میں سنیچر کو ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے متعدد رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- کوئٹہ کے کمشنر کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو ’سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت‘ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
- بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
- یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔
انتخابات میں صدر اردوغان کے ممکنہ حریف اور استنبول کے میئر کی باضابطہ گرفتاری، ترکی میں احتجاجی مظاہرے