کینیڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر کے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا

image

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم مارک کارنی نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو کینیڈا کے نئے وزیرِاعظم مارک کارنی نے 28 اپریل کو ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا، تاکہ اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا کہ میں نے گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کریں اور 28 اپریل کے انتخابات کا اعلان کریں۔

کینیڈا کے انتخابات میں لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے مابین 343 نشستوں پر کانٹےکا مقابلہ ہوگا۔

کینیڈین وزیراعظم نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کٹوتی کی تجویز دی اور کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہمیں توڑناچاہتے ہیں تاکہ وہ ہم پرحکمرانی کرسکیں، ٹرمپ کے غیر منصفانہ ٹیرف اور تجارتی اقدامات کی وجہ سے ہم بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 14 مارچ کو کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کے رہنما مارک کارنی نے ملک کے 24ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہوا۔

جسٹن ٹروڈو نے جنوری میں مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر وزیر اعظم کے عہدے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.