واٹس ایپ صارفین کیلئے ایک اور دلچسپ فیچر

image

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ سے براہ راست میوزک شیئر کرنے کے فیچر پر آزمائش کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ اپڈیٹ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جلد ہی صارفین کو اسپاٹی فائے سے براہ راست میوزک شیئر کرنے کے فیچر تک رسائی دی جائے گی۔

فیچر کے تحت صارفین اسپاٹی فائے سے اپنے کسی بھی پسندیدہ گانے کی آڈیو کو واٹس ایپ اسٹیٹس یا اسٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو اسپاٹی فائے پر شیئرنگ کے آپشن میں براہ راست واٹس ایپ کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

اسپاٹی فائے سے براہ راست میوزک شیئر کرنے پر واٹس ایپ اسٹوری میں اسپاٹی فائی کی ویب سائٹ کا لنک میوزک کی صورت میں شیئر ہوجائے گا۔

مذکورہ فیچر بالکل ایسے ہی کام کرے گا، جیسے کسی بھی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ کو واٹس ایپ اسٹوری میں شیئر کیا جاتا ہے، تاہم اسپاٹی فائے میوزک شیئر کرتے وقت گانے کی اسکرین بھی ںظر آئے گی۔

ابھی مذکورہ فیچر پر آزمائش کی جا رہی ہے، جلد ہی اس کی آزمائش کو بڑھاکر مزید صارفین کو بھی اس تک رسائی دی جائے گی، جس کے بعد اسے آئندہ چند ماہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.