فیس بک پر پابندی عائد

image

پاپوا نیو گنی کی حکومت نے فیس بک کو نفرت انگیز مواد کو روکنے کیلئے فیس بُک کو ’آزمائشی‘ طور پر بلاک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام ایک "آزمائش" ہے جس کا مقصد غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور فحش مواد کو روکنا ہے۔

ملک کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت فیس بک کیخلاف شٹ ڈاؤن پیر کو شروع ہوا تھا۔ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ عارضی پابندی کب اٹھائی جائے گی۔

اس فیصلے پر اپوزیشن کے قانون سازوں، میڈیا گروپس اور کاروباری رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار کو مجروح کرتا ہے اور معاشی سرگرمیوں میں خلل ڈالتا ہے۔

پولیس منسٹر پیٹر تسامیلی نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش نہیں کر رہی بلکہ سوشل میڈیا کے "ذمہ دارانہ استعمال" کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.