گاڑی چلانے والے غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں، سبینا فاروق

image

اداکارہ سبینا فاروق نے حال ہی میں انسٹاگرام پرایک اہم سماجی پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو اخلاقیات اور صبر کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس بڑی گاڑی ہے تو اس کا ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے، خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ، جو اپنی فیملی کے ساتھ باہر نکلتے ہیں،حسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے۔

سوشل میڈیا ہماری زندگی پرحاوی ہو چکا ہے، زارا نور

انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو تنبیہہ کی کہ وہ غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے بائیک پر سوارمعصوم بچے خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی بائیک سوارچند لمحوں کے لئے آپ کی لین میں آ جاتا ہے تو صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، جب تک کہ کوئی سنگین مسئلہ پیش نہ آئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.