تراویح مکمل ہونے پر پیش امام کو سونے کے سکوں میں تول دیا۔۔ کتنا وزن تھا اور واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

image

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جہاں دنیا بھر میں مساجد میں تکمیلِ قرآن کی روح پرور محافل منعقد ہو رہی ہیں، وہیں بھارت میں ایک حیرت انگیز روایت دیکھنے میں آئی۔ ریاست اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں ایک مسجد کے پیش امام کو بطور اعزاز سکّوں میں تولا گیا!

مولانا کا وزن 65 کلو، سکّے 90 ہزار بھارتی روپے کے!

یہ انوکھا منظر اناؤ کے علاقے دادا میاں موڑ پر واقع میناری مسجد میں دیکھا گیا، جہاں مولانا محمد ارشاد رضا نے تراویح میں قرآنِ پاک مکمل کرایا۔ مسجد کمیٹی اور اہلِ محلہ نے مولانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا وزن بھاری مالیت کے سکّوں سے کیا، جس کی کل مالیت 90 ہزار بھارتی روپے (تقریباً 3 لاکھ پاکستانی روپے) تھی۔

امام صاحبان کی خدمات کا اعتراف ضروری ہے!

اس منفرد تقریب میں نائب شہر قاضی مولانا نعیم احمد مصباحی نے کہا:

"مساجد کے امام سال بھر بغیر کسی تعطیل کے دین کی خدمت کرتے ہیں، انہیں عزت دینا ہمارا فرض ہے۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.