یہ سب کو اپنی طرح سمجھتا ہے۔۔ ہانیہ عامر کا نام لے کر فہد مصطفیٰ سے ایسا کیا کہہ دیا کہ شعیب ملک کو لینے کے دینے پڑ گئے؟

image

"شعیب ملک کو اپنی حد میں رہنا چاہیے!"

"یہ انسان ہر کسی کو اپنے جیسا سمجھتا ہے، جیسے اس نے ثنا جاوید کے ساتھ کیا!"

"جو بویا ہے، وہی کاٹے گا! ثنا بھی ایک دن شعیب ملک کے ہاتھوں دھوکہ کھائے گی!"

"دوسری شادی کے بعد اب دوسروں کو بھی دوسری شادی کے مشورے دینے لگے ہیں!"

یہ ہیں وہ جملے جو سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک پر تنقید کرتے ہوئے اس وقت ادا کیے جب جیتو پاکستان لیگ میں شعیب ملک نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ مذاق کیا۔

شعیب ملک کی چھیڑ چھاڑ یا حد سے تجاوز؟

گزشتہ رات، شعیب ملک اور سرفراز احمد جیتو پاکستان لیگ میں شریک ہوئے، لیکن سب کی نظریں شعیب ملک کے ایک طنزیہ جملے پر جم گئیں۔ ایک سیگمنٹ کے دوران، شعیب ملک نے فہد مصطفیٰ سے شرارتاً کہا

"اس کنٹسٹنٹ کا نام رانیہ ہے، لیکن آپ نے اسے ہانیہ کیوں کہا؟"

فہد مصطفیٰ نے فوراً وضاحت دیتے ہوئے کہا،

"میں نے کبھی ہانیہ عامر کو اس کے اصل نام سے نہیں بلایا، میں ہمیشہ اسے شرجینہ کہتا ہوں!"

اس پر شعیب ملک نے مزید چٹکی لیتے ہوئے کہا،

"آپ کو اتنا سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں!"

جیسے ہی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین نے شعیب ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جہاں فہد مصطفیٰ نے اس معاملے پر مزید کوئی ردِ عمل نہیں دیا، وہیں شعیب ملک کے طنزیہ جملے نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ کچھ صارفین نے اسے "معمولی مذاق" کہا، تو کچھ نے اسے "انتہائی غیر مناسب حرکت" قرار دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.