عورت کے بال جوس نکالنے والی مشین پھنس گئے۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو

image

بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک حیران کن اور خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاں گنے کے جوس کا کاروبار کرنے والی خاتون اچانک ایک بڑی مصیبت میں پھنس گئی۔

خاتون کے لمبے بال جوس نکالنے والی مشین میں پھنس گئے، جس کے بعد لمحوں میں صورتحال سنگین ہوگئی۔

جیسے ہی لوگوں نے دیکھا کہ خاتون کی جان خطرے میں ہے، انہوں نے فوراً بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، تاکہ مشین مزید نہ چلے اور حادثہ مزید سنگین نہ ہو۔

بعدازاں، انتہائی احتیاط کے ساتھ مشین کے پہیوں کو الٹا گھمایا گیا اور خاتون کے پھنسے ہوئے بالوں کو نکالا گیا، جس کے بعد وہ کسی بڑی چوٹ سے محفوظ رہی۔

اچانک پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کے بعد خاتون شدید خوفزدہ ہوگئی، تاہم مقامی افراد کی بروقت کارروائی نے اسے بچا لیا۔

واقعے کے بعد شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ عوام میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا شعور بیدار کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے خوفناک حادثات سے بچا جا سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.