میانمار اور تھائی لینڈ میں7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد ہلاک، عمارتیں اور پل منہدم

image

میانمار اور تھائی لینڈ آج دوپہر شدید زلزلے سے لرز اٹھے جس کے نتیجے متعدد افر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے میانمار اور تھائی لینڈ میں عمارتیں اور پل زمیں بوس ہوگئے جبکہ بینکاک میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے بھی بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاک بھی محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق میانمار کے شہر ٹاؤنگو میں ایک مسجد کے جزوی طور پر منہدم ہونے سے کم از کم 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آنگ بان میں ایک ہوٹل کے گرنے سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے سے پانچ شہروں اور قصبوں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں، جبکہ یانگون-منڈالے ایکسپریس وے پر دو پل بھی گرگئے۔

میانمار کی فوجی حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

دوسری جانب تھائی لینڈ کے دارالاحکومت بینکاک کے گورنر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تھائی لینڈ میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آفٹر شاکس کا امکان موجود ہے، تاہم صورتحال بہت حد تک قابو میں ہے۔

تھائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنسی میڈیسن کے مطابق بنکاک میں زیر تعمیر فلک بوس عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ درجنوں مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم کے مطابق اب بھی 81 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے بنکاک کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا ہے اور زلزلے کے مزید جھٹکوں کے خدشے کے باعث لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts