غزہ میں 10 دن کے دوران اسرائیلی حملوں میں 322 بچے شہید ہوئے: یونیسیف

image

اقوا متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ( یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر اسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر ہوئے ہیں اور عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نے غزہ کے بچوں کے لیے ایک لائف لائن فراہم کی ہے لیکن بچوں کو ایک بار پھر مہلک تشدد اور محرومی کے چکر میں دھکیل دیا گیا ہے۔

کیتھرین رسل نے مزید کہا کہ ’تمام فریقین کو بچوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا‘۔

دریں اثنا، حماس کے ایک سینئر عہدیدار سمیع ابوزہری نے دنیا بھر میں اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار اٹھائیں اور غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کے منصوبوں کے خلاف لڑیں۔

سمیع ابو زہری نے پیر کے روز ایک بیان میں کہاکہ ’ قتل عام اور بھوک کا سبب بننے والے اس مذموم منصوبے کے سامنے جو بھی دنیا میں کہیں بھی ہتھیار اٹھا سکتا ہے ، اسے کارروائی کرنی چاہیے، دھماکا خیز مواد، گولی، چاقو یا پتھر کچھ بھی روک کر نہ رکھیں، ہر کوئی اپنی خاموشی توڑ دے’۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.