پنجاب پولیس کی ہونہار خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

image

 فخر پاکستان پنجاب پولیس کی ہونہار خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس ایس پی عائشہ بٹ ایکسی لینس اِن پرفارمنس ایوارڈ 2025ء کے لیےمنتخب ہوگئیں، عائشہ بٹ کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نےمنتخب کیا۔

ترجمان کے مطابق ستمبر میں گلاسگو اسکاٹ لینڈ میں ہونےوالی 62ویں سالانہ کانفرنس میں ایوارڈ دیا جائے گا، عائشہ بٹ ان دنوں سٹی ٹریفک افسر گوجرانوالا کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے کسی ایک خاتون پولیس افسر کوغیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے، عائشہ بٹ کو پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو دنیا میں ملک و قوم اور محکمے کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا ان کی کامیابی تمام پولیس بالخصوص خواتین افسران کے لیے باعث فخر ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts