سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کس فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں؟

image

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔

پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے۔ اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔

سارہ ٹنڈولکر نے ای اسپورٹس میں کھلاڑیوں کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری فیملی کا حصہ رہی ہے، ای-اسپورٹس میں اس کا تجربہ کرنا بہت پرجوش ہے، ممبئی فرنچائز کی مالک بننا میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.