صدرمملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت، آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے: ذاتی معالج

image

 صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

 صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts