مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیما گھروں میں

image

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ اپنی اوریجنل ریلیز کے 31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سلمان خان اور عامر خان کی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کو 25 اپریل کو فور کے ری ماسٹرڈ ورژن کے تحت سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

’انداز اپنا اپنا‘ کی ری ریلیز ڈولبی 5.1 ساؤنڈ کی اپ گریڈیشن کے تحت کی جائے گی۔

اس خبر کا اعلان فلم میکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا۔

’انداز اپنا اپنا فلم‘ انسٹاگرام ہینڈل نے اعلان کیا کہ ’پاگل پن کو دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ انداز اپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو سنیما گھروں میں دوبارہ سے ریلیز کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔‘

انداز اپنا اپنا کا نیا ٹریلر بھی جلد ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس ری ماسٹرڈ ورژن کو انڈیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

ہدایت کار راج کمار سنتوشی کی فلم انداز اپنا اپنا 4 نومبر 1994 کو ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس فلم نے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہرت حاصل کی۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Andaz Apna Apna Official (@andazapnaapnafilm)

انٹرنیٹ کی مقبولیت کے بعد اس فلم نے دنیا بھر کے فلم بینوں کی توجہ حاصل کی۔

اس فلم کو کلٹ کلاسک کا درجہ دیا جاتا ہے یعنی یہ فلم مخصوص لوگوں میں بے حد پسند کی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ’انداز اپنا اپنا‘ کے سِینز اور ڈائیلاگز کو مِیم کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس فلم کے سکرین پلے کو 1972 میں ریلیز ہونے والی فلم ’وکٹوریہ نمبر 203‘ سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts