پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت سے متعلق بڑی خبر

image

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے دسویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 3 اپریل کی سہ پہر سے شروع ہوچکی ہے، جبکہ 7 اپریل سے شام 4 بجے سے ملک بھر میں مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آن لائن بک کیے گئے ٹکٹ مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے بھی جمع کیے جا سکتے ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پہنچائے جا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل بھی منعقد کیا جائے گا جس میں شائقین کو موٹر سائیکل، اسمارٹ فون اور گفٹ ہیمپرز جیسے انعامات دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

پی ایس ایل 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.