پی ایس ایل جیتنا ہی ٹارگٹ ہے، فخر زمان

image

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بحثیت ٹیم ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ اس بار پی ایس ایل جیتنا ہے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن اچھا اور ٹف رہا، عجیب سا لگ رہا تھا ڈیڑھ ماہ کے بعد میں نے بیٹنگ کی، مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ابھی پی ایس ایل کے پہلے میچ میں وقت ہے، جب میں آخر میں بیٹنگ کر رہا تھا تو بیٹ پر گیند آرہا تھا، مجھے امید ہے کہ اگلے تین چار روز میں مکمل ردہم میں آجاؤں گا۔

پی ایس ایل 10 کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میرا انفرادی گول ہمیشہ ایک ہی رہتا ہے کہ میں نے بہترین بیٹر بننا ہے اور اپنی ٹیم کو فائنل جتوانا ہے، میری اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہو گی کہ ٹیم کو میچز جتواؤں اور فائنل میں پہنچاؤں۔ انہوں نےکہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اور بیٹنگ کا معیار بہت شاندار ہے، مقابلہ ٹف رہتا ہے۔

میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شئیر کرتا ہوں، میں دوسری فرنچائزز کے نوجوانوں کو بھی بتاتا ہوں۔ فخر زمان کا کہنا تھا ہمارا بحثیت ٹیم ٹارگٹ یہی ہے کہ پی ایس ایل جیتنا ہے، ہم ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلتے ہیں، ہمارا فوکس ہر میچ پر ہو گا اور ہمیں ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہے، کوشش ہو گی تمام کھلاڑی اچھا کھیلیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.