انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی فلاح و بہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے۔

عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بقا کیلئے ساکنان ارض کا ضمیر زندہ رہنا ضروری ہے، محبت، امن اور رواداری کی روایات برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے، اقوام متحدہ کا عالمی یوم ضمیر ہمیں سوچنے کی دعوت دیتا ہے۔

کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ضمیر بنیادی آزادی کے احترام کے افاقی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی یاد دلاتا ہے، انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، 2025 کے لئے عالمی یوم ضمیرکا تھیم بہتر مستقبل کیلئے ہوش مندانہ فیصلے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بے چارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، انسانی ضرورتوں کے درمیان ضمیرکے احساس کو برقرار رکھنا ہی انسانیت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.