وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کردیا

image

وفاقی حکومت نے لاہورمیں 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا، جبکہ ان عدالتوں کے عملے کو ٹربیونلز اور دیگر خصوصی عدالتوں میں ضم کر دیا گیا۔

وفاقی وزارت قانون کی جانب سے احتساب عدالتیں ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر 1 لاہور کو انٹیلیکچول پراپرٹی ٹربیونل ملتان تبدیل کر دیا گیا، جبکہ احتساب عدالت نمبر 3 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ملتان میں تبدیل کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 4 لاہور کو خصوصی عدالت برائے کسٹم، ٹیکسیشن ٹو لاہور، احتساب عدالت نمبر 8 لاہور کو انٹیکچول پراپرٹی ٹربیونل لاہور ٹو میں تبدیل کر دیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت نمبر7 لاہور کو اسپیشل جج سینٹرل عدالت گجرات میں تبدیل کر دیا گیا۔ لاہور میں 10 احتساب عدالتوں میں سے 5 عدالتیں کم کی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts