سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی

image

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی حج سیزن کے تحت لگائی گئی ہے ، اس کا اطلاق عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر ہوگا، پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا، پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی ہدایت کردی گئی۔

امریکی ویزا کے جائزہ کاعمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں، امریکی محکمہ خارجہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزا ہولڈر 13اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق فہرست میں شامل ہے۔

نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن بھی فہرست میں شامل ہیں۔پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام پر 5 سال کی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.