پنجاب میں 300 گرائونڈز ، اسپورٹس کمپلیکس اور جمینیزیم بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، مریم نواز

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔  کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک ، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ، امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہو گا تو کھیل بھی ہوں گے۔

انسانی فلاح وبہبود کیلئے ہمدردی کا احساس ضمیر میں برقرار رہنا ضروری ہے، مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا ، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے گراؤنڈز اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں 300 گراؤنڈز اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.