حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہونگی ، سرکاری اسکیم کے تحت 90ہزار حجاج جائیں گے ، وزیر مذہبی امور

image

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی، 90 ہزار حجاج سرکاری طور پر جائیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران سردار یوسف نے کہا کہ ہمارا ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل ہو گیا ہے، دوسرے مرحلے کا تربیتی کیمپ 8 اپریل سے شروع ہو گا، حجاج وہاں تیاری کے ساتھ جائیں، ٹریننگ پر زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ حجاج کیلئے ویکسینیشن سمیت دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں جب پروازیں شروع ہوں گی، افسروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حج انتظامات آخری مراحل میں ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں۔ لانگ ٹرم حج 10لاکھ 50 ہزار جبکہ

شارٹ ٹرم حج 11لاکھ 50 ہزار کا ہو گا ،جتنی رقم حاجی کی بچ جائے گی اسے واپس کیا جائے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.