بجلی کی قیمت کم کر کے وزیر اعظم نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا: خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔ کہا جارہا تھا کہ ڈالر 500 پر پہنچ جائے گا، پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا اور سری لنکا بن جائے گا، کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اس ملک میں بجلی سستی ہوجائے گی، انٹرسٹ ریٹ 10 فیصد کم ہوجائے گا۔

سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار حاصل کیا تھا جس کے بعد پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے مل کر پاکستان کے لیے امید کی کرن پیدا کی۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر ڈیڑھ فیصد رہ جائے گی، یہ سب معجزے ہیں، امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی ہے اور پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیر کے خلاف 78 کروڑ کی کرپشن کے خلاف تحریک پیش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیب کترا تھا، جنرل فیض اور جنرل باجوہ سیکیورٹی کی میٹنگ میں ہمیں بریفنگ دینے آتے تھے تو یہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھتا تھا، ابھینندن والے واقعے کے بعد تین سیکیورٹی میٹنگز ہوئیں، جنرل باجوہ کہتا رہا کہ آ کر میٹنگ کی صدارت کرو مگر یہ نہیں آیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان کہتا ہے کہ جب تک مجھے سیکیورٹی میٹنگ میں نہیں لے کر جاؤگے تو میری پارٹی نہیں جائے گی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts