ویتنام نے امریکی ٹیرف صفر کرنے کی پیشکش کردی

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف ممالک پر محصولات میں اضافے کے معاملہ پر ویتنام نے امریکا پر تمام ٹیکس ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما تولام کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ویتنام کے رہنما تولام سے تعمیری گفتگو ہوئی، ویتنام امریکا پر عائد ٹیکسز کو صفر کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام کے رہنما سے ہونے والی ملاقات میں اس پیشکش پر غور کریں گے۔

ادھر ویتنامی حکومت کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے امریکی اشیا پر محصولات ختم کرنے کی بات ہوئی ہے۔

ویتنامی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کو جواب میں ویتنام کی اشیا پر یکساں ٹیکس کی تجویز دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ویتنام سے آنے والی اشیا پر 46 فیصد ٹیکس لگایا ہے، ویتنام پر امریکی محصولات کا نفاذ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.