اسلام آباد میں 20 اپریل کو امریکی سفارتخانہ کی جانب مارچ کیا جائے گا،حافظ نعیم الرحمان

image

جماعت اسلامی نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے 11 اپریل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ 13 اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ کریں گے جبکہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے غزہ کی صورتحال پر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں اور آج سے پورے ملک میں غزہ کی صورتحال پر عوامی مہم شروع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 11 اپریل کو پاکستان سے فلسطین مارچ کریں گے، لاہور میں 11 اپریل کو امریکی سفارت خانہ کی طرف مارچ کرکے جائیں گے جبکہ شاہراہ فیصل کراچی پر 13 اپریل کو مارچ کریں گے اور 20 مارچ کو مارچ کی شکل میں اسلام آباد امریکی قونصل خانہ کی طرف جائیں گے، پوری قوم کو 20 اپریل کے مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک طرف عالم اسلام میں ماہ رمضان کے بعد عید منائی. فلسطین میں عید الفطر کے موقع پر بھی بچوں پر اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینی بچے جو میدان میں کھیل رہے تھے ان پر بم برسائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے سارے اسپتالوں کو تہس نہس کردیا گیا ہے اور مسلم ممالک نے بے حسی کی چادر اوڑھی ہوئی ہے، مسلم ممالک میں اگر غیرت ہوتی تو اسرائیل درندگی نہ کرتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ دو ریاستی نظریہ کو ماننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے.


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.