صائم ایوب کی فٹنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل نے نوجوان کرکٹر صائم ایوب کو مکمل فٹ قرار دے دیا۔

اوپنر صائم ایوب اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث آج پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ زلمی کے بیشتر کھلاڑی ٹیم منیجمنٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد انہوں نے عید کراچی میں اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.