انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ

image

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر داخلہ سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔

محسن نقوی نے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ

محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائیگی اور افسروں کو تربیت کیلیے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.