یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

image

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی۔

متحدہ عرب امارات نے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی ہدایات جاری کردی ہیں، ویزا درخواست کے ساتھ کنفرم ریٹرن ٹکٹ اور بینک اسٹیٹمنٹ میں کم ازکم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اماراتی سفارتخانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ ویزا فیس فی کس 69 امریکی ڈالرمقرر کی گئی ہے اور تمام ویزوں کے لیے درخواست آن لائن جمع کرانا لازمی ہوگا۔

درخواست جمع کرانے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور درخواست دہندگان کو ضروری دستاویزات اپنے ساتھ رکھنی ہوں گی، بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 5 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔

سفارتخانے میں درخواست جمع کراتے وقت ہوٹل یا رہائش کا ثبوت اور کنفرم ریٹرن ٹکٹ پیش کرنا لازمی ہوگا، ویزا کے لیے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے اور ویزا فیس مخصوص الفلاح بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوگی۔

بچوں کے ویزا سے متعلق بھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، 5 سال سے کم عمر بچوں کو ویزا سینٹر لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، 6 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں لی جائے گی، 15 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویزا سینٹر جانا لازمی ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق اور ویزا پراسیسنگ کا عمل ویزا سینٹر میں مکمل کیا جائے گا۔

دریں اثنا، گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزہبی نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتھی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں گورنرسندھ نے صوبے بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

حماد عبید الزہبی نے کہا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی 5 سال کا ویزا لے سکتے ہیں، انہوں نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔

اماراتی سفیر نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، پرچم کشائی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.