5 ہزار دیے تو سالی نے بھکاری بولا اور۔۔ جوتا چھپائی کی رسم ہاتھا پائی میں کیسے بدل گئی؟ دلہا نے غمزدہ کہانی سنا دی

image

"سالیوں نے ٥٠ ہزار مانگے، میں نے اپنی حیثیت کے مطابق 5 ہزار دیے، مگر انہیں یہ کم لگا اور مجھے بھکاری کہنا شروع کر دیا!"

اتر پردیش کے ضلع بجنور میں ایک شادی کی تقریب خوشیوں کے بجائے ہنگامے میں بدل گئی، جب جوتا چھپائی کی رسم میں دلہن کے گھر والوں کو منہ مانگی رقم نہ ملی تو انہوں نے دولہا کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

محمد شبیر، جو اتراکھنڈ سے اپنی بارات لے کر بجنور پہنچے تھے، نے دلہن والوں کی 50 ہزار روپے کی ڈیمانڈ پوری نہ کر پائی اور اپنی استطاعت کے مطابق 5 ہزار روپے دیے۔ بس یہی بات دلہن کے خاندان کو بری لگ گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے رسم و رواج کے نام پر باراتی "بھکاری" کہلانے لگے۔

دلہا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ معاملہ زبانی تکرار سے بڑھا تو دلہن والوں نے ان کو پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا اور لاٹھیوں سے اس کی خوب تواضع کی۔ دولہا والوں کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ یہ سب کچھ محض پیسوں کے لالچ میں کیا گیا، جبکہ دلہن کے گھر والوں نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ شبیر اور اس کے گھر والے لڑکی سے زیادہ سونے اور مال و دولت میں دلچسپی رکھتے تھے۔

جب یہ خبر علاقے میں پھیلی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں خاندانوں کو تھانے بلالیا۔ ہنگامہ اتنا شدید تھا کہ فریقین نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے، لیکن تھانے میں معاملہ سلجھایا گیا اور دونوں خاندانوں کے بیچ صلح کروا دی گئی۔ شادی کے یادگار لمحے جہاں خوشی میں بدلنے تھے، وہاں یہ تقریب کچھ اور ہی رنگ لے بیٹھی!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.