بیٹی کی شادی سے صرف 10 دن پہلے عورت ہونے والے داماد کے ساتھ فرار۔۔ ساتھ کیا کچھ لے گئی؟ شوہر نے بتادیا

image

"میں پچھلے 20 سال سے اپنی بیوی کا رویہ صرف بچوں کی خاطر برداشت کر رہا تھا، لیکن اس بار اس نے وہ کر دیا جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔"

بھارت میں انوکھا واقعہ: ماں بیٹی کی شادی سے 10 دن پہلے ہونے والے داماد کے ساتھ فرار

بھارت کے شہر علی گڑھ میں ایسا ناقابل یقین واقعہ پیش آیا جس نے پورے علاقے کو حیرت میں ڈال دیا۔ شادی کی گہما گہمی، خوشی کے رنگ، مہندی کی تیاریاں سب کچھ ایک لمحے میں بکھر گیا جب دلہن کی اپنی ماں ہی اس کے ہونے والے شوہر کے ساتھ فرار ہو گئی۔

زیور اور نقدی بھی لے اُڑی!

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوانی نامی لڑکی کی 16 اپریل کو شادی طے تھی، مگر اس سے پہلے ہی اس کی ماں انیتا اور اس کا منگیتر راہول اچانک لاپتہ ہو گئے۔ حیرت انگیز طور پر خاتون خالی ہاتھ نہیں گئی بلکہ شادی کے لیے محفوظ کیے گئے 3 لاکھ روپے اور 5 لاکھ کے زیورات بھی لے اُڑی۔

"ہم سمجھے وہ شادی کی تیاریوں پر بات کر رہی ہیں!"

شیوانی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ گزشتہ چند ماہ سے راہول سے اکثر رات گئے فون پر بات کرتی تھیں، مگر سب نے یہی سوچا کہ یہ شادی کی تیاریوں سے متعلق گفتگو ہو گی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ سب کسی اور ہی منصوبے کا حصہ تھا۔

"ماں کی بے وفائی اور منگیتر کی دھوکہ دہی نے ہمیں توڑ کر رکھ دیا!"

شیوانی کے والد پہلے ہی اپنی بیوی کے رویے سے پریشان تھے، مگر بچوں کی خاطر خاموش رہے۔ اس دھوکے نے نہ صرف خاندان بلکہ پورے محلے کو صدمے میں ڈال دیا۔

پولیس نے انیتا اور راہول کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے، مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گھر والے انصاف کے منتظر ہیں جبکہ پورا علاقہ اس عجیب و غریب واقعے پر حیران و پریشان ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.