کراچی کنگزکا نائب کپتان کون؟ نام سامنے آگیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو 10ویں ایڈیشن کے لیے نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حسن علی اس سیزن میں کپتان ڈیوڈ وارنر کی معاونت کریں گے۔

فرنچائز اونر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ حسن علی میں وہ جذبہ اور جنون موجود ہے جو کراچی کنگز کی پہچان ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حسن علی، ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.