یورپی یونین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف کا منصوبہ روک دیا، واشنگٹن اور بیجنگ بدستور آمنے سامنے

image
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی یونین اور دیگر ممالک کی اشیاء پر عائد کردہ نئے ٹیرف 90 دن کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے بھی جوابی ٹیرف بھی روک دیے ہیں۔

 خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو دیگر ممالک پر ٹیرف روکنے کے ساتھ ساتھ چین پر مزید 125 فیصد ڈیوٹیز فوری طور پر عائد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایشیا اور یورپ کی سٹاک مارکیٹس میں ایک مایوسی کے وقفے کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

یورپی یونین جسے واشنگٹن کی جانب سے نئے 20 فیصد ٹیرف کا سامنا تھا، نے ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹرن کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’عالمی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حیران کن اقدام کے بعد یورپی یونین نے امریکہ کی 20 ارب یورو مالیت کی اشیاء پر ٹیرف کو 90 دن کے لیے روک دیا ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم بات چیت کو ایک موقع دینا چاہیں گے۔‘

اس کے ساتھ ساتھ انہوں خبردار کیا ہے کہ ’اگر مذاکرات تسلی بخش نہ ہوئے تو ہمارے جوابی اقدامات مؤثر ہو جائیں اور اس حوالے سے ہمارے پیش نظر ہر طرح کی آپشنز موجود ہیں۔‘

یورپی یونین کے علاوہ بعض دیگر ممالک بھی امریکہ سے بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان نے کہا کہ ’اگر مذاکرات تسلی بخش نہ ہوئے تو ہمارے جوابی اقدامات مؤثر ہو جائیں‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے رجوع کو ’ایک خوش آئند وقفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا 28 اپریل کو انتخابات کے بعد نئے معاشی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرے گا۔‘

اُدھر ویت نام نے بھی امریکہ کے ساتھ تجارتی بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاکستان اس سلسلے میں اپنا وفد واشنگٹن بھیج رہا ہے۔

چین اور امریکہ بدستور آمنے سامنے

ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹرن کے باوجود چین کے ساتھ امریکہ کی تجارتی رسہ کشی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف کو ’یوری دنیا کی منشاء کے مغائر اور دنیا کے خلاف‘ قرار دیا تھا۔

چین کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

چین نے جمعرات کو ہالی وُڈ کو بھی اپنی ٹارگٹ لسٹ میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہالی وُڈ کی فلموں کی درآمد میں بھی ’مناسب کمی‘ لائے گا۔

تاہم چین کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا ہے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہے یونگقیان نے کہا ہے کہ ’ہم توقع کرتے ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائے گا اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور وِن ون کوآپریشن تک پہنچنے کی کوشش کرے گا اور اختلاقات کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جائے گا۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.