لاہورمیں کل عام تعطیل کا اعلان

image

حکومت پنجاب نے حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس، المعروف "میلہ چراغاں" کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 (بروز ہفتہ) کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر وِنگ) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیل صرف ضلع لاہور اور اس میں قائم سرکاری دفاتر تک محدود ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ عام تعطیل صرف لاہور میں لاگو ہوگی اور دیگر اضلاع پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

تاہم، اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس کے ماتحت اداروں اور صوبے کے ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا، جو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ حضرت شاہ حسین کا سالانہ عرس لاہور میں ہر سال عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں زائرین شرکت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.