بھارت اور نیپال میں شدید بارشوں سے سینکڑوں افراد ہلاک

image

بھارت اور نیپال کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں کے باعث بدھ سے اب تک تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید غیر موسمی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ کے روز ملک کیلیے ایک بڑے خطرے کی وارننگ جاری کی تھی، جس میں مغربی حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال اور مشرقی و وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں و بارشوں کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ مشرقی ریاست بہار میں بدھ سے اب تک بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں بھی بارش سے متعلقہ حادثات میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ دوسری جانب پڑوسی ملک نیپال میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش سے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہفتے تک ملک کے وسطی اور مشرقی حصے میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts