تعلیمی ادارے پانچ دن بند رکھنے کا اعلان

image

ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے بیساکھی میلہ کے سلسلے میں ضلع بھر کے تعلیمی ادارے پانچ دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ تعطیلات 12 اپریل سے 16 اپریل تک ہوں گی تاکہ میلے کے دوران مقامی ٹریفک اور سکیورٹی کو موثر انداز میں منظم کیا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھارت سے تقریباً سات ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے، جبکہ دنیا بھر سے سکھ برادری کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ رہی ہے۔

مرکزی تقریب 14 اپریل کو منعقد ہو گی۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں 2000 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کانسٹیبلری سمیت دیگر اضلاع سے اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.