ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی پر سوال، معاملہ شدت اختیار کر گیا

image

میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی سے متعلق سوال پر رکن پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ صوبائی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگایا تھا لیکن حکومت تعلیم کے فروغ کے بجائے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہی ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ذوالفقار علی بھٹو کی اصلاحات تعلیمی نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا نقطہ آغاز تھیں، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے علم دوست ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا، ان سے متعلق من گھڑت سوال انتہائی قابل افسوس ہے۔

رکن پیپلز پارٹی احمد کریم کنڈی نے مطالبہ کیا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت ذوالفقار علی بھٹو کی اصلاحات کو خراج تحسین پیش کرے۔ خیال رہےکہ پشاور بورڈ کے میٹرک کے مطالعہ پاکستان کے پرچے میں طلبہ سے ذوالفقار علی بھٹو کی تعلیمی پالیسی کی ناکامی کی 4 وجوہات لکھنے کو کہا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.