پی ایس ایل 10: پی سی بی کا اسٹیڈیم بھرنے کیلئے انوکھا اقدام

image

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران میچز میں اسٹیڈیم بھرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں جب کہ اگلے مرحلے میں میچز لاہور اور ملتان میں بھی کھیلے جائیں گے۔

تاہم پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے تینوں میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز میں تماشائیوں کی تعداد کچھ بہتر تھی تاہم کراچی میں میزبان کراچی کنگز کے میچ کے باوجود تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے۔

پی ایس ایل 10 کے میچز میں خالی اسٹڈیم پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے جس کے باعث بورڈ نے پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم بھرنے کے جتن شروع کردیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کردیا، ہرمیچ میں ایک ٹکٹ ہولڈر موٹرسائیکل جیت سکے گا۔

ہر میچ میں ٹکٹ ہولڈر اپلیکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتا ہے، جس کے لیے ٹکٹ پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی اور تیسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.